کفایت شعاری مہم،سرکاری دفاتر میں حاضری سے متعلق نئی ہدایات جاری

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر میں حاضری سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 24 مارچ کو ڈیوٹی پر آنے والے 50 فیصد افسران اور عملہ پورے ہفتے کام کرے گا، دفتر کے باقی 50 فیصد ملازمین روٹیشن پالیسی کے تحت فرائض سرانجام دیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متبادل دنوں میں ڈیوٹی دینے والا 50فیصد عملہ 30 مارچ سے 2 اپریل تک حاضر ہوگا، متعلقہ حکام کو نئے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دفاتر کے نئے اوقات کار جاری 

دوسری جانب حکومت نے رمضان کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیئے، 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سرکاری دفاتر میں ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 6 دن دن کام کرنے والے دفاتر صبح 8 سے سہہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، نئے دفتری اوقات کا اطلاق عید کے بعد فوری طور پر ہوگا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے