پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری

اسلام آباد:  پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔

پاکستان میں جدید 5 جی ٹیکنالوجی کے عملی نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بڑی ٹیلی کام کمپنیاں مرحلہ وار سروس شروع کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق زونگ اور جاز آج سے ہی 5 جی سروسز کا آغاز کر دیں گی، جبکہ یوفون چند روز بعد اس سروس کو متعارف کروائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے بھی رابطے میں ہیں، اور صارفین کو جلد ہی اپنے موبائل فونز پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کے پیغامات موصول ہوں گے تاکہ وہ 5 جی سروس سے استفادہ کر سکیں۔

ابتدائی مرحلے میں 5 جی سروسز ملک کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے اہم مقامات پر فراہم کی جائیں گی۔

ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ڈیجیٹل سروسز، کاروبار اور آن لائن معیشت کو فروغ ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے