محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر افضال کے مطابق مون سون جولائی کےپہلے ہفتہ میں شروع ہوگا،رواں سال مون سون میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے،مون سون کے دوران بارش کے سلسلہ وقفہ وقفہ سے آئیں گے۔
ڈی جی میٹ کےمطابق مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول سےزائد رہیں گے،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں معمول کے مطابق بارش ہوگی،ملک کے میدانی علاقوں میں مون سون بارش کم ہونے کا امکان ہے،مون سون میں نمی کا تناسب بڑھنے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہوگا
