اڈیالہ جیل کا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 2 وارڈر کرپشن اور فرائض میں غفلت پر معطل

اڈیالہ جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 ملازمین فرائض میں غفلت ، بدعنوانی کے الزامات میں معطل کردیے گئے۔ انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے معطل کئےگئے ملازمین میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ انچارج ویٹنگ شیڈ عمران شہزاد، انچارج سامان تلاشی وارڈر سہیل احمد ، امدادی سامان وصولی وارڈر شفقت نوید بھی معطل کئے گئے ۔ نوے روز کیلئے معطلی کے نوٹس آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ۔

ملازمین کو ڈی جی مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اطہر سعید کے دورہ کے دوران نقدی برآمد ہونے پر معطل کیا گیا ۔ وارڈر سہیل احمد کی جرابوں سے 18 ہزار 220 روپے برآمد ہوئے تھے۔ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عمران شہزاد اور وارڈر شفقت نوید کو غیرقانونی سرگرمی روکنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ۔

معطل ملازمین ذاتی حیثیت میں سماعت کے لئے 25 مارچ کو طلب کیا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے