جی سیون کا ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، دیمونا حملے کی مذمت

G7 countries agree to increase cooperation to deal with global economic impact of Middle East war

دنیا کی بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ G7 نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور غیرمشروط طور پر تمام حملے بند کرے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

جی سیون ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں ایران اور اس سے منسلک گروہوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری آبادی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

گروپ نے اس موقع پر اپنے علاقائی شراکت داروں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر Dimona کو میزائل حملے میں نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیمونا میں حساس نوعیت کی جوہری تنصیبات موجود ہیں، تاہم تاحال ان تنصیبات کو کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسی دوران ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اسرائیلی ایف-16 جنگی طیارہ مار گرایا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مبصرین کے مطابق حالیہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، جبکہ عالمی طاقتیں سفارتی سطح پر بحران کو قابو میں لانے کی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے