ملا منصور اخترکوامیر بنا کر ملا یعقوب کو 5 لاکھ ڈالرز دے کر دستبردار کرایاگیا، مفتی عبدالرحیم کاتہلکہ خیز انکشاف

معروف عالم دین مفتی عبدالرحیم نے طالبان کی اندرونی سیاست اور قیادت کی منتقلی کے حوالے سے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے بانی امیر ملا عمر کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے قیادت کے بحران کو حل کرنے میں پاکستانی اداروں نے کلیدی اور فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ملا عمر کے انتقال کے بعد جب جانشینی کا مسئلہ درپیش تھا، تو پاکستانی اداروں نے ملا منصور اختر کو طالبان کا نیا سربراہ مقرر کروایا۔

مفتی عبدالرحیم نے اس عمل کی مزید پسِ پردہ تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملا عمر کے صاحبزادے اور موجودہ افغان سرپرست حکومے کے نام نہاد وزیر دفاع ملا یعقوب جو اپنے والد کی جانشینی کے قدرتی دعویدار تھے اور خود طالبان کا امیر بننے کے شدید خواہشمند تھے انہیں اس دوڑ سے باہر کرنے کے لیے ایک خاص ڈیل کی گئی۔

ان کے مطابق ملا یعقوب کو پانچ لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دے کر اس فیصلے پر نہ صرف مطمئن کیا گیا بلکہ انہیں امارت کے دعوے سے دستبردار ہونے پر بھی راضی کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے