پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ٹاسک فورس کی جگہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، سینئر قیادت نے مشورہ دیا کہ اس بار اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوگا۔

قیادت نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اپنانا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، ٹاسک فورس کا کام احتجاج ہی ہوگا، موجودہ وقت میں احتجاج کرنا ورکرز کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی رہائی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے