بھارتی ریپر بادشاہ کی دوسری شادی کی خبریں، دلہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

News of Indian rapper Badshah's second marriage, pictures with the bride go viral on social media

مشہور بھارتی ریپر و گلوکار Badshah کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ان کی دوسری شادی سے متعلق اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Badshah نے اپنی پہلی اہلیہ Jasmine Masih سے علیحدگی کے تقریباً چھ سال بعد پنجابی اداکارہ Isha Rikhi سے شادی کر لی ہے۔

اداکارہ Isha Rikhi کی والدہ Poonam Rikhi نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں روایتی رسومات ادا کرتے نظر آئے۔ تصاویر میں Badshah سبز کُرتا اور سنہری پگڑی میں جبکہ Isha Rikhi سرخ عروسی لباس اور زیورات میں دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

Badshah، جن کا اصل نام ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا ہے، اس سے قبل Jasmine Masih سے شادی کر چکے ہیں، جو 2020 میں ختم ہو گئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی Jesamy Grace Masih Singh بھی ہے، جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔

تاہم تاحال اس شادی کے حوالے سے Badshah یا ان کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جس کے باعث یہ خبر فی الحال غیر مصدقہ اطلاعات کے طور پر زیر گردش ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے