تھائی لینڈ اور ایران کے درمیان سفارتی ہم آہنگی کے نتیجے میں ایک تھائی آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر کر اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھا ہے، اور اسے کسی قسم کی ناکہ بندی یا اضافی فیس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
تھائی حکام اور شپنگ کمپنی بنگچک کارپوریشن Bangchak Corporation کے مطابق یہ پیش رفت تھائی وزیر خارجہ Sihasak Phuangketkeow اور ایران کے سفیر کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد ممکن ہوئی۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ایرانی حکام سے درخواست کی تھی کہ تھائی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے، جس پر ایران نے مثبت جواب دیتے ہوئے جہازوں کی تفصیلات طلب کیں تاکہ ان کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنائی جا سکے۔
تھائی حکام کے مطابق حالیہ کامیاب ٹرانزٹ اس بات کی علامت ہے کہ سفارتی رابطے اور مخصوص معاہدے بحری راستوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ کشیدہ حالات میں بھی محدود بحری تجارت جاری رکھی جا سکتی ہے۔
