بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے سے بند: برطانوی جریدہ

مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔

برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

برطانوی جریدہ میں بتایا گیا ہے کہ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر منحصر دیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلینڈر کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے