نادرا کو شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرنے کا اختیار، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بل  منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دیدی گئی ہے،  ترمیمی بل کے تحت نادرا کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق بل کا مسودہ حتمی منظوری کے لئے سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے، شناختی کارڈ کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معشیت کے لیے خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ  کا کہناتھا کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بہانے بناتے ہیں،اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں،اس ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے