حکومتی کنٹرول سے باہر سیٹلائٹ انٹرنیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں لائسنس کا حصول اسٹارلنک کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ۔ متعلقہ اداروں نے اسٹارلنک کے رول سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں لائسنس حصول کیلئے اسٹارلنک کو پہلے تمام خدشات دور کرنا ہوں گے، اسٹارلنک کو پاکستان میں سخت شرائط، قوانین کی پاسداری کی ضمانت دینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کو اسٹارلنک کی سہولیات ملنا خطرناک ہوگا، حکومتی کنٹرول سے باہرانٹرنیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرناک ہوگا،متعلقہ اداروں کی رائے، موثرکنٹرول کے بغیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیٹا چوری، جاسوسی، سیکیورٹی رسک ہوگا۔

سیٹلائٹ انٹرنیٹ اجراء کا فیصلہ صرف تکنیکی نہیں اب سیکیورٹی بنیادوں پر ہوگا، پارلیمانی کمیٹیوں میں پہلے ہی اسٹار لنک سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا جاچکا۔

قومی سلامتی کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسزسے متعلق جامع،موثر ریگولیٹری فریم ورک ناگزیر ہے، پی ایس اے آربی کی جانب سے جامع ریگولیٹری فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے