مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور مہنگے تیل کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں عالمی سطح پر جنگی خدشات اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس تک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر گر کر 144,656 پوائنٹس کی سطح تک بھی آ گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ 151,000، 150,000، 149,000، 148,000 اور 146,000 پوائنٹس کی اہم حدیں بھی کھو بیٹھی، جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی بڑھ گئی۔

بعد ازاں ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 5,151 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 146,555 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے