سگریٹ سمگلنگ: فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی نئی پابندی عائد

پی آئی اے سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دورانِ فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کی معطلی یا فلائنگ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

پی آئی اے سرکلر کے مطابق ایک فضائی میزبان دوران ٹریول صرف 20 سگریٹ لے جاسکتا ہے، زیادہ لے جانے پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو جہاز پر روانگی سے قبل بریفنگ میں بھی آگاہی کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے پانچ فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ پیکٹ ملے تھے۔ معاملے پر پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر میں تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے