عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے مہنگا ہوکر 478762 روپے کا ہوگیا،جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 2501 روپے کے اضافے سے 410461 روپے ہوگئے۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 260 روپے بڑھکر 7784 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 28 ڈالر بڑھکر 4560 ڈالر ہوگئے۔
