کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوں نے بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی ،ڈاکٹریاسمین راشد ،عمرسرفرازچیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے وکیل کے ذریعے بیان جاری کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی خراب صحت پرگہری تشویش ہے ،بشریٰ بی بی مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماوں کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں،بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کر کے مکمل علاج کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے،عدالت بشریٰ بی بی کی بوگس مقدمات میں سزا کی معطلی کی درخواستوں کو فوری سنے،عدالت بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرکے فی الفور رہائی کا حکم جاری کرے۔
