آئی ایس پی آر کی جانب سے جرأت کے نشان کی سنسنی خیز قسط ریلیز جاری

آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’جرأت کے نشان‘‘ کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی گئی۔

سنسنی خیز قسط پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف بے مثال بہادری کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ کہانی میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرات کی داستان ہے۔ پاک فوج کے ان جری جوانوں نے ژوب، (بلوچستان) میں ایک خطرناک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دشمن کا مقابلہ کیا۔

بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کے خلاف، کم تعداد کے باوجود ایس ایس جی ٹیم نے کامیاب حکمتِ عملی اور ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

ان جری جوانوں نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو نہ صرف روکا بلکہ واصلِ جہنم بھی کیا۔ اس آپریشن میں میجر علی اور حوالدار نثار نے بہادری اور قربانی کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

اپنی جرأت سے انہوں نے معصوم شہریوں کو بچایا اور ہمیشہ کے لیے قومی ہیروز میں اپنا نام لکھوا لیا

یہ قسط ان کی عظیم قربانی اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کا امن شہداء کے لہو کا مرہونِ منت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے