آپریشن غضب للحق کے باعث پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی، رپورٹ جاری

افغانستان میں رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کےخلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کےبعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوگئی۔

عرب نیوز نے "سینٹر فارریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز” کی رپورٹ شائع کر دی  جس کے مطابق  پاکستان میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبرپخنونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سال کے مقابلے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے،  دہشتگردوں کی ہلاکتیں عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  دہشت گردوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر حملے کیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے