پاکستان سپر لیگ (PSL) ایڈیشن 11 میں آج ایک اہم مقابلہ Multan Sultans اور Lahore Qalandars کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ میچ لاہور کے تاریخی Gaddafi Stadium میں شام 7 بجے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اتریں گی۔
Lahore Qalandars کی قیادت قومی فاسٹ بولر Shaheen Shah Afridi کریں گے، جبکہ Multan Sultans کی کپتانی آسٹریلوی آل راؤنڈر Ashton Turner کے سپرد ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے تناظر میں دیکھا جائے تو ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے، جبکہ لاہور قلندرز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے، جہاں ملتان سلطانز اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہے گی، جبکہ لاہور قلندرز جیت کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔
