ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کررہا ہے، چین حالات سازگار بنانے اور بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کی کوشش کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، بات چیت کا عمل ہموار اور مستحکم انداز میں جاری اور آگے بڑھ رہا ہے، تینوں فریقوں نے بات چیت کیلئے مخصوص طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ پاکستانی وفد نے ارمچی میں افغان حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے، ارمچی میں ورکنگ لیول پر بات چیت ہو رہی ہے، ارمچی میں بات چیت میں حصہ لینا پاکستان کے موقف کا تسلسل ہے۔ افغانستان کےمعاملے پر چین کے کردار اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان سرزمین کا اپنے خلاف استعمال روکنا چاہتا ہے، افغانستان کی جانب سےاظہارتو ہےمگرعملی طور پر بھی ہونا چاہیے، طالبان نے ایسا ہی اظہار دوحا معاہدے میں بھی کیا تھا مگرعملی طورپردکھائی نہیں دیا، ہمیں افغان سرزمین کےدہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہونے کی تحریری ضمانتیں درکارہیں۔
