امریکی افواج کو پتھر کے زمانے سے بھی پیچھے بھیج دیں گے، ایرانی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر علی جہانشاہی

Iranian Ground Forces Commander Ali Jahanshahi: We will send American forces back to the Stone Age

ایرانی فوج کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر Ali Jahanshahi نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا ہم آپ کی افواج کو پتھر کے زمانے سے بھی پیچھے بھیج دیں گے۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق ایرانی افواج، خصوصاً کمانڈوز، کئی برسوں سے کسی بھی ممکنہ جنگ کی تیاری میں مصروف ہیں اور مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر کسی نے ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے یہیں روک دیا جائے گا اور سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے الفاظ میں ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور مختلف عسکری و سیاسی بیانات کے باعث صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ سفارتی حل کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے