بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بی سی سی آئی کو خط، تعلقات بحالی کی کوششیں تیز

Bangladesh Cricket Board writes to BCCI, intensifying efforts to restore relations

Bangladesh Cricket Board نے تعلقات کی بحالی کے لیے Board of Control for Cricket in India کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے اپنے خط میں بھارتی بورڈ کے ساتھ نئے اور موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات میں بہتری کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز Nazmul Abedeen Fahim نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے معمول کا حصہ ہیں، اور اسی تسلسل میں بی سی سی آئی کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، جبکہ اس کے بعد بنگلادیش ویمنز ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔

نظم العابدین فہیم کے مطابق بی سی بی نے بی سی سی آئی سے باہمی کرکٹ میں مزید مواقع تلاش کرنے کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر Mustafizur Rahman کو آئی پی ایل سے باہر کیے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی، جس کے اثرات باہمی سیریز اور ایونٹس پر بھی پڑے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے