عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 4654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.20 فیصد کمی، 72 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
سونے کی قیمت میں اس تبدیلی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے اس سخت لہجے اور جنگی عزائم کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت نیچے آگئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان نے مارکیٹ میں موجود اس امید کو ختم کر دیا ہے کہ شاید جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
