خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طورپربند کرنے کا فیصلہ،محکمہ معدنیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ معدنیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انڈرگراؤنڈ اورسرفیس مائننگ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا،کانوں میں لینڈسلائیڈنگ کا شدید خطرہ کا امکان ہے،بارش کے باعث کانوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے،بجلی کے آلات سے حادثات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں،پھسلن کے باعث مزدوروں کے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔
محکمہ معدنیات نےحفاظتی ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکی ہدایت کرتےہوئےکہامزدوراپنی اورساتھیوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام کوفوری اطلاع دیں، احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنےسے قیمتی جانوں کا ضیاع ممکن ہے۔
