مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 488462 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی سے 418777 روپے ہوگئی
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7744 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا
