آج کے مذاکرات کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے: مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم  دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اس کی وجہ سےدنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طورپر بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہناچاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے