خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ۔ بارش کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، خیبر، ہری پور، اٹک اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔ مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان، ناران، بیسر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ وادی کاغان کے پہاڑوں اور بابوسر ٹاپ پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا ۔ خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو کچے مکانات سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔ ہری پور میں بارش اور یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا ۔۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں وادی نیلم اور وادی لیپہ میں بھی بارش ہوئی جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے پندرہ اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے