جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی، ذرائع

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن  کا اجلاس ہوا جس دوران بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی ہے ، جوڈیشل کمیشن کےسربراہ چیف جسٹس پاکستان کوکیپٹن (ر)صفدرکی درخواست  موصول ہوئی تھی ، چیف جسٹس نےدرخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کو بھی ایک سال کی توسیع دیدی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے