مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں مکمل تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حادثہ دریاگلی روڈ پر پیش جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارتیں پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھیں اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے  بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئیں، علاقہ مکمل سیل ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے