فیفا سیریز میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو موریطانیہ کے خلاف 0-1 سے شکست

Pakistan Women's Football Team Loses 0-1 to Mauritania in FIFA Series

فیفا سیریز ویمنز فٹبال میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد موریطانیہ کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم قومی کھلاڑیوں نے پورے میچ میں جاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو متاثر کیا۔

یہ میچ آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے دفاعی اور جارحانہ دونوں محاذوں پر متوازن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر میچ کے آخری لمحات میں قومی ٹیم نے گول برابر کرنے کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور گیند جال میں نہ جا سکی۔

موریطانیہ کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں کھلاڑی گنگوئی نے کیا، جو بعد ازاں فتح کا سبب بنا۔ اس گول کے بعد پاکستانی ٹیم نے واپسی کی کئی کوششیں کیں، مگر حریف دفاع کو توڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی خاص طور پر اس لیے قابلِ تعریف رہی کہ اس نے مضبوط حریف کے خلاف آخر تک فائٹ کی اور میچ کو یکطرفہ ہونے سے بچائے رکھا۔

یہ سیریز 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف کھیلے گا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے سیریز کا اہم مرحلہ ہوگا، جہاں ٹیم جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کرنا چاہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8-0 کی بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس سے ٹیم کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے