آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ برقرار رکھا، پیٹ کمنز کی واپسی مؤخر، عثمان خواجہ فٹنس ٹیسٹ کے منتظر

تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اور کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی میں تاخیر ہے تاہم وہ اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود رہیں گے اور اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے اوپنر عثمان خواجہ کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، تاہم برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے