لاہور قلندرز کا بڑا فیصلہ، سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا پی ایس ایل 11 میں شامل

Lahore Qalandars' big decision, Sri Lankan all-rounder Charith Asalanka included in PSL 11

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسالنکا کو انجری کا شکار کھلاڑی پرویز حسین ایمون کی جگہ متبادل پلیئر کے طور پر سائن کیا گیا ہے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ اور آلراؤنڈ آپشنز میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

چارتھ اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شیڈول میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان کی شمولیت لاہور قلندرز کے لیے ایونٹ کے اہم مرحلے میں تقویت کا باعث بن سکتی ہے۔

اسالنکا بین الاقوامی کرکٹ میں ایک قابلِ اعتماد مڈل آرڈر بیٹر اور کارآمد آلراؤنڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو مشکل حالات میں اننگز سنبھالنے اور پارٹنرشپ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی موجودگی لاہور قلندرز کو ٹائٹل کے دفاع میں مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑی جلد ٹیم کمبی نیشن میں گھل مل کر اہم کردار ادا کریں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایونٹ اپنے فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے