ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے جنگی ہرجانہ وصول کرنے پر غور

Iran warns 3 ships off Strait of Hormuz after they approach enemy port

ایران نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے، جسے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس، خصوصاً الجزیرہ کے مطابق ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات میں مزاحمت، استقامت اور دفاعی حکمتِ عملی پر زور دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران خطے میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نہ صرف اپنے دفاعی مؤقف کو سخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے بلکہ جنگی ہرجانے کے حصول کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں آبنائے ہرمز کو ایک اسٹریٹجک دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہا ہے، جو عالمی تجارت، خاص طور پر تیل کی ترسیل پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اس نوعیت کا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ اور بین الاقوامی تعلقات پر دور رس ہو سکتے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آئل سپلائی روٹس میں شمار ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے