الیکشن کمیٹی کے ممبر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بڑے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی جب کہ مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
ممبر الیکشن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ کی مراعات کے متعلق پہلے طے ہونا ہے کہ اشرافیہ کسے کہتے ہیں۔
