مالک کی مرضی کے بغیر مختار عام کی بنیاد پر زمین کی منتقلی غیرقانونی قرار

جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا۔مالک کی مرضی کے بغیر مختار عام کے ذریعے زمین کی منتقلی غیرقانونی قرار دے دی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس بلال حسن کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مختار عام رکھنے والا شخص مالک کی اجازت کے بغیر جائیداد حتیٰ کہ اپنے رشتہ داروں کے نام بھی منتقل نہیں کر سکتا۔

عدالت نے واضح کیا کہ پاور آف اٹارنی رکھنے والے فرد کو جائیداد کی منتقلی کیلئے مالک سے باقاعدہ تحریری اجازت لینا ہوگی اور اس سے قبل اصل مالک کو سودے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا لازم ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ محض چیک کے ذریعے ادائیگی ہونا جائیداد کی فروخت کا حتمی ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔کیس کی تفصیلات کے مطابق جواب دہندہ فرحت اقبال کو چشتیاں میں زمین وراثت میں ملی تھی جس کی دیکھ بھال کیلئے انہوں نے ایک قریبی رشتہ دار کو مختار عام مقرر کیا تاہم مذکورہ شخص نے مالک کی اجازت کے بغیر زمین اپنے ہی بیٹوں کے نام منتقل کر دی جسے عدالت نے غیرقانونی قرار دے دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے