پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک بحریہ نے بحری جہاز سے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا، میزائل نے کامیابی سے ہدف کونشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ درجے کی منیورایبلٹی سے لیس یہ میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور بدلتے حالات میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ تکنیکی اور آپریشنل مہارت کے امتزاج کو واضح کرتا ہے۔ یہ تجربہ پاک بحریہ کے روایتی ڈومین میں قابل اعتماد سمندری ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔

صدرمملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز  اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے