کفایت شعاری اقدامات، اسلام آباد میں تمام دکانیں،مارکیٹس رات8 بجے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ اسٹورز اور سبزی و فروٹ شاپس رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت جاری رہے گی۔

اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو بھی رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اسپورٹس فیسلٹیز، کلبز اور جمنازیمز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان احکامات کا اطلاق 16 اپریل 2026 سے ہوگا اور یہ ہدایات تاحکم ثانی نافذ العمل رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے