وزیراعظم شہباز شریف  ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب ترکیہ پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر ہلوسی شاہین نے استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق زیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہوائی اڈے پر انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور اعلٰی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے ، پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے لیڈرز پینل میں شرکت ہوگی ۔ وزیراعظم کی ترک صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع  ہیں۔

اسحاق ڈار،عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے