فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل، حکومت نے 82.64 فیصد حصص فروخت کردئیے

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل ہو گئی ہے ،  حکومت نے 82فیصد سے زائد حصص فروخت کرکے کنٹرول خریدار کے حوالے کردیا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق بینک کی ملکیت ای وی ای ہولڈنگ کو منتقل کر دی گئی ہے اور یہ معاہدہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد حتمی شکل اختیار کر گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک دہائی سے جاری نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ بینک کی کارکردگی اور سروسز میں بہتری آئے گی جبکہ خواتین کیلئے مالی سہولتوں میں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔ نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کمرشل اداروں میں اپنا کردار کم کر رہی ہے اور نجی شعبے کی قیادت میں معیشت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل جاری ہے جس سے سرمایہ کاری اور جدت کو بھی فروغ ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے