خوشخبری، لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی

پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردیے ہیں۔ لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان اہم ایم او یو طے پا گیا ہے، فاسٹ ٹرین سوا دوگھنٹے میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر طے کرے گی، پنجاب کے 8 لوکل روٹس پر بھی جدید ٹرین چلائی جائے گی، شاہدرہ سے نارووال 79کلومیٹر،نارروال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹرٹرین چلے گی۔

رائیونڈ، قصور، پاکپتن اور لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر بھی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ کے 220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلے گی۔

فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد پر 68 کلومیٹر طویل روٹ پر ریل کا سفر ہوگا، کوٹ ادو سے براستہ ڈی جی خان کشمور تک 303  کلومیٹر  منصوبہ بھی شامل ہے، تمام نو روٹس پر تقریباً9کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے