بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، بیٹیوں اور بہن سے ملاقات کروا دی گئی

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی، تاہم ان کی فیملی نے انکی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے خصوصی طور پر ملاقات کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت ملی تھی جس پر بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق جیل انتظامیہ نے  بشری بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرِ چشم سے معائنہ کرایا، دائیں آنکھ کی خرابی کی تشخیض ہوئی، ڈاکٹر نے سرجری کا مشورہ دیا، جس پر گزشتہ شام بشری بی بی کو راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے بشری بی بی کی رضا مندی سے آپریشن کیا، ایک رات قیام کے بعد بشری بی بی کو ڈسچارج کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی فیملی سے خصوصی ملاقات کرائی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے