ڈی آئی خان : سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 7 خوارج جہنم واصل کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کا پتا چلایا گیا۔کارروائی کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے۔ دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی گئی اور تین خوارج کو جہنم واصل کیا۔
خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں کسی اور خارجی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
