ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں 4500 روپے کا بڑا اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے اوپر برقرار ہے،آج 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہوکر506062 روپے کا ہوگیاہے،دس گرام سونے کی قیمت 3858 روپے بڑھکر 433866 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 118 روپے بڑھکر فی تولہ چاندی 8562 روپے کی ہو گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 45 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4837 ڈالر کا ہوگیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے