امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ امریکا کے نمائندے مذاکرات کے لیے Islamabad روانہ ہو رہے ہیں اور کل پاکستان میں موجود ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے Iran پر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ فریقین کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ان کے بقول ایران کے ساتھ ڈیل ’دوستانہ یا مشکل‘ کسی نہ کسی صورت میں طے ہو جائے گی اور امریکا نے تہران کو ایک منصفانہ اور بہتر پیشکش دی ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو وہ ایسے اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برس میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیے۔ انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران نے اگر ڈیل قبول نہ کی تو اس کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ Strait of Hormuz کی بندش سے ایران کو یومیہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران نے France اور United Kingdom کے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔
