ایران و امریکا مذاکرات: امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

Iran-US talks: Special planes of US advance security team arrive in Pakistan

Iran اور United States کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے Nur Khan Air Base پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ایڈوانس ٹیم خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے۔ ان طیاروں میں سیکیورٹی ٹیم کے ارکان کے ساتھ ساتھ لاجسٹک سامان اور مختلف گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹیم کے ہمراہ خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی لائی گئی ہیں۔ مذاکرات کے دوران امریکی وفد کی نقل و حرکت انہی مخصوص گاڑیوں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ ایمبولینسز ہر ممکن سیکیورٹی صورتحال میں وفد کے ساتھ رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشگی سیکیورٹی انتظامات آئندہ مذاکراتی عمل کے لیے کیے گئے ہیں، جن میں امریکی وفد کی آمد و رفت اور سیکیورٹی کو انتہائی حساس سطح پر رکھا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے