گلوبل سپر لیگ کا شیڈول جاری، لاہور قلندرز سمیت پانچ ٹیمیں میدان میں

گلوبل سپر لیگ کا شیڈول جاری، لاہور قلندرز سمیت پانچ ٹیمیں میدان میں

ویسٹ انڈیز میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک Guyana میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی Lahore Qalandars کرے گی، جبکہ دیگر ٹیموں میں Perth Scorchers، Desert Vipers، San Francisco Unicorns اور Guyana Amazon Warriors شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 24 جولائی کو اس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ 26 جولائی کو قلندرز کا سامنا گیانا ایمیزون واریئرز سے ہوگا، جبکہ 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

ٹورنامنٹ فارمیٹ کے تحت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں 31 جولائی کو کوالیفائر میچ کھیلیں گی۔ ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ لیگ مختلف ممالک کی نمایاں ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہی ہے، جس سے نہ صرف مقابلے کا معیار بلند ہوگا بلکہ کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھی ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے