امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور ان کی معاشی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے امریکی سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے جاری تازہ رائے شماری کے مطابق 70 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں، جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت کم ہو کر صرف 33 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کے دورِ صدارت کی کم ترین سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس گراوٹ کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے داخلی معاشی مسائل کے بجائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تنازعات پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی، جس کے باعث عام شہریوں کے روزمرہ مسائل پسِ پشت چلے گئے اور عوامی اعتماد متاثر ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں میں معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور داخلی چیلنجز کے حل کو اولین ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال ان وعدوں کے برعکس نظر آتی ہے۔
