ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر صارفین لائسنس سے متعلق وضاختی بیان میں کہا کہ آف گرڈ سولر صارفین کو لائسنس کی ضرورت ہے نہ ہی یہ معاملہ زیر غور ہے۔
ترجمان نیپرا کے مطابق آف گرڈ سولر صارفین کا نیشنل گرڈ سے کوئی تعلق نہیں ۔ وہ نیٹ میٹرنگ یا نیٹ بلنگ کی کیٹگری میں نہیں آتے ۔ نئے ضوابط کے تحت نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین کیلئے لائسنس حاصل کرنا لازم ہے۔
پرانے ضابطے کے تحت صرف 25 کلوواٹ سے زائد کے سولر صارفین کو اتھارٹی سے لائسنس لینا ضروری تھا ۔ 25 کلوواٹ یا اس سے کم صارفین کو صرف ڈسکوز سے اجازت درکار ہوتی تھی ۔ نیپرا کے نئے ریگولیشنز رواں سال فروری سے لاگو ہیں۔
