ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں خصوصی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ قائم کردیاگیا۔ مشکوک ٹرانزیکشنز پر فوری ایکشن ہوگا۔ ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک کے تحت ایس او پی جاری کئے۔

ایف آئی اے نے مالیاتی انٹیلی جنس کی ہینڈلنگ کا نیا طریقہ کار وضع کر دیا، ایس او پی کا مقصد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات کو شفاف بنانا ہے۔

ایف آئی اے کے تمام زونز میں ’’فنانشل انٹیلی جنس ڈیسک‘‘ قائم ہوں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینک کا افسر فنانشل انٹیلی جنس ڈیسک کا سربراہ ہوگا۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے موصول رپورٹس پر فوری کارروائی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا، منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کا نظام مزید فعال بنا دیا گیا۔

متوازی فنانشل انویسٹی گیشن کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی، کیسز کی منتقلی اور انکوائری مکمل کرنے کے لیے سخت ٹائم لائنز مقرر کردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے