قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں آن لائن کلاسز ختم کردیے گئے۔ کل سے تدریسی عمل یونیورسٹی میں ہوگا۔
قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے آن کیمپس کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کل سے تمام تدریسی عمل یونیورسٹی میں ہی ہوگا۔ البتہ پہلے سے نافذ تمام کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔
تمام متعلقہ شعبوں کو جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
